سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک ، یورپ اور افریقہ کے مسلمان آج عید الفطر منا رہے ہیں

0 16

لاہور : سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، یورپ اور افریقہ کے مسلمان آج عید الفطر منا رہے ہیں، عید اجتماعات میں امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عیدالفطر کے روح پرور اجتماعات ہوئے جن میں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے شرکت کی۔ دبئی، قطر، بحرین، کویت سمیت خلیجی ممالک میں عید مذہبی جوش و خروش سے منائی جا رہی ہے۔

انگلینڈ، کینیڈا ، فرانس اور یورپ کے مختلف ممالک سمیت براعظم امریکا، افریقہ اور آسٹریلیا میں بھی مسلمان عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.