بچوں اور خواتین کو ذبح کرنا حیوانیت کی بدترین مثال ہے : حافظ حمد اللہ

0 120

کوئٹہ :  پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کوئٹہ کے علاقے کلی پوٹی کچلاک میں ایک ہی گھر کے پانچ افراد کو شہید کرنے کے دلخراش واقعہ پر دلی دکھ و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انسانیت سوز اور افسوسناک ہے سفاک قاتلوں کی جانب سے ماہ مقدس میں بچوں اور خواتین کو ذبح کرنا غیرانسانی عمل اور حیوانیت کی بدترین مثال ہے انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے انسان ہے نہ مسلمان عید کی خوشیوں کیلئے جھومنے والے ننھے معصوم بچوں کو اس طرح بے دردی سے شہید کرنا ظلم کی انتہا ہے اس طرح کی کاروائیوں میں ملوث عناصر رحم کے مستحق نہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ واقعہ میں ملوث قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائیں تاکہ کل کوئی اور ایسا عمل نہ کرسکیں انہوں نے شہداءکی بلند درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.