کورونا سے مزید ایک شخص جان کی بازی ہارگیا

0 99

اسلام آباد : ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ چالیس نئے مثبت کیسز رپورٹ ہو ئے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ روز کورونا سے مزید ایک شخص جان کی بازی ہاگیا جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 30ہزار370ہوگئی ہے ۔گزشتہ روز 16ہزار 165ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 40افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔کورونا کے ایک دن میں مثبت کیسز کی شرح 0.25فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اب بھی 111کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک میں اب تک 15 لاکھ 27ہزار 956کروناکے مریض سامنے آئے جن میں سے 14لاکھ 94ہزار 141افراد صحتیاب ہو چکے ہیں ،سب سے زیادہ کورونا کے مریض سندھ سے سامنے آئے جہاں سے 5لاکھ 76ہزار769جبکہ پنجاب سے 5لاکھ 6ہزار 18مریض سامنے آئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.