آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج قوم کی حمایت سے ناقابل تسخیر فوج ہے

0 137

کوئٹہ (امروز نیوز)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کا دورہ کیا۔ کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اس موقع پر اساتذہ اور افسروں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بہترین تربیت یافتہ پروفیشنل فوج امن کی ضامن ہے۔ پاکستانی فوج قوم کی حمایت سے ناقابل تسخیر فوج ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.