پاکستانی سفارت خانوں کے ٹویٹر اکاؤنٹس بلاک کرنے پر بھارت سے شدید احتجاج
پاکستانی سفارتی مشن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کرنے پر دفتر خارجہ نے بھارت سے شدید احتجاج کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی ناظم امور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا. پاکستان کے سفارتی مشن ، ایران ،ترکی یو این اور نیو یارک سمیت 80 اکاؤنٹس کو بھارت کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے۔ بھارتی ناظم الامور کو آگاہ کیا گیا کہ ایسے ایکشن بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔