این ڈی ایم اے کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں’

0 94

(امروز نیوز)
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ مون سون کی بارشوں نے کراچی سمیت ملک بھر میں انفراسٹرکچر کا پول کھول دیا ہے۔

لاہورسے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کورونا اور سیلاب میں حکمرانوں کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے، حالیہ بارشوں میں 163 لوگ موت کے منہ میں چلے گئے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھاکہ این ڈی ایم اے کی کارکردگی سے کوئی بھی مطمئن نہیں، حکومت بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائے اورجن لوگوں کے مکانات گرے ہیں انہیں معاوضہ دے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.