وفاق نے کراچی کے لیے جو وعدہ کیا وہ اربوں روپے کے فنڈز کہاں ہیں ؟ شہباز شریف

0 110

(امروز نیوز)
کراچی : قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل پر سیاست نہ کی جائے ، بارشوں نے کراچی کو بہت متاثر کیا کراچی کے حالات دیکھ کر یہاں آیا ہوں ، حکومت کراچی میں بارش متاثرین کو معاوضہ دے ، وفاق نے جو وعدہ کیا وہ اربوں روپے کے فنڈز کہاں ہیں ، میرا نہیں خیال کہ وفاق نے سندھ کو ایک روپیہ بھی دیا ہو ، کراچی جب پانی میں ڈوبا ہوتو سیاست نہیں کرنی چاہیئے ، سیاست نہ کی گئی ہوتی تو آج کراچی کو یہ دن نہ دیکھنے پڑتے ۔
کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اہل کراچی اور اندرون سندھ کے بہن بھائیوں سے تعزیت کیلئے آیا ہوں ، غریب امیر سب سیلاب کی تباہ کاریوں سے پریشان ہیں ، جن کے گھر ، سامان اور فصلیں تباہ ہوئیں انہیں امداد ملنی چاہیئے ، جن لوگوں کے گھروں میں بجلی پانی نہیں ان کے مسائل حل کیے جائیں ، ہم کراچی کی روشنیوں کو بجھنے نہیں دیں گے ، پورے پاکستان کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.