سیلاب سے13 ارب 57 کروڑ روپے کا نہری نظام تباہ

0 108

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سیلاب سے ہونے والے نقصان پر رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق سیلاب سے 13 ارب 57 کروڑ روپے کا نہری نظام تباہ ہوگیا ہے۔

سندھ، کے پی، بلوچستان اور قبائلی علاقہ جات میں 710 منصوبوں کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے خیبرپختون خوا میں 1 ارب، سندھ میں 8 ارب 42 کروڑ کے نہری نظام کو نقصان پہنچا، بلوچستان میں 3 ارب 87 کروڑکا نظام آبپاشی تباہ ہوا، جب کہ قبائل علاقہ جات میں 6 کروڑ 80 لاکھ کا نکاسی آب اور نہری نظام برباد ہوگیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے سندھ میں 355 منصوبے اور کے پی میں 178 منصوبے تباہ ہوئے۔

وزارت منصوبہ بندی کے مطابق سیلاب سے 12 لاکھ کے قریب مکانات متاثر ہوئے، ساڑھے7 لاکھ کے قریب جانور ہلاک ہوئے، سیلاب کےباعث 243 پل اور5063 کلومیٹرسڑکیں متاثرہوئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.