پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع میں پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ

0 162

پنجاب میں سیلاب سےمتاثرہ اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

پنجاب انسداد پولیو پروگرام کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق صوبے کے سیلاب سے متاثرہ اضلا میں انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پنجاب انسداد پولیو پروگرام کے مطابق مہم 19 سے 26 ستمبر تک جاری رہے گی، اور اس حوالے سے میانوالی، لیہ، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ اور راجن پور کی انتظامیہ کو بچوں کی مکمل تعداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

انسداد پولیو پروگرام حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں پولیوکا خطرہ بڑھ گیا ہے، سیلاب زدہ علاقوں میں پولیو، دوسری بیماریاں جنم لے سکتی ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں ویکسین بروقت پہنچانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.