پاک فوج نے مزید 1991 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا

0 65

پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کے دوران مزید 1991 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

پاکستان کے سيلاب سے متاثرہ علاقوں ميں پاک افواج کا ریلیف آپریشن جاری ہے۔ جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 1991 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کيا گيا۔

اس دوران ہيلی کاپٹروں کے ذريعے 162 ٹن راشن اور دوائيں بھی متاثرین تک پہنچائی گئيں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب تک 50 ہزار سے زائد افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکالا گيا ہے۔

سیلاب کے زیر اثر افراد کو نکالنے کیلئے 147 ريليف کيمپس دن رات کام کر رہے ہيں۔ جہاں ان کیمپوں میں اب تک 60 ہزار سے زائد مريضوں کو علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.