اپنے مطالبات پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے، لواحقین شہدا مانگی ڈیم

0 88

± ہم نواب ایاز جوگیزئی سے اپیل کرتے ہیں وہ اپنے وعدے کے مطابق فوری طور پر نمائندہ قومی جرگے کے انعقاد کا فوری اعلان کریں
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)شہدا مانگی ڈیم کے لواحقین ملک منور پانیزئی ،محبت خان ،شمس الحق نے کہا ہے کہ اپنے مطالبات پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے± ہم نواب ایاز جوگیزئی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق فوری طور پر نمائندہ قومی جرگے کے انعقاد کا فوری اعلان کریں ،یوسف خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہیں

انہیں 10دن کے اندر اندر لگائے ناے والے الزامات کو ثابت کرنا ہوگا۔یہ بات انہوں نے ہفتہ کوزیارت کے قبائلی عمائدین کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ 26اگست2021ءکو مانگی ڈیم ایایر ڈسٹرکٹ زیارت میں ایک دھماکے میں تین لیویز اہلکار رسالدار میجر امیر زمان پانیزئی،نائب رسالدار مدثر حسین پانیزئی اور سپاہی زین اللہ پانیزئی شہید جبکہ چار دیگر لیویز اہلکار شدید زخمی ہوئے اس دھماکے کے خلاف شہدا کے لواحقین نے زیارت ہرنائی کراس پر لاشوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیا اور بعد میں زیارت خانوزئی کراس پر دھرنا لاشوں سمیت منتقل کیا گیا جوکہ 12یوم تک جاری رہا

اس دوران پشتون قومی جرگے کے کنوینئر نواب ایاز خان جوگیزئی کی سربراہی میں زیارت اور ہرنائی اضلاع کے قبائلی عمائدین اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے اکابرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی اور اس حوالے سے لواحقین نے تمام اختیارات نواب ایاز خان جوگیزئی کی قیادت میں قائم کمیٹی کو سونپ دیئے اور نواب ایاز خان جوگیزئی نے کمیٹی کی باہمی مشاورت سے 6ستمبر کو شہدا کی تدفین اور اس حوالے سے صوبہ بھر میں خاص کر جنوبی پشتونخوا کے قومی اکابرین پر مشتمل ایک وسیع البنیاد جرگہ شہدا کی تدفین کے تین دن کے بعد 11ستمبر2021ءکو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جو بعد میں نواب ایاز جوگیزئی نے چند ناگزیر وجوہات کی بناءپر موخر کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے شہدا کو گم کھاتے میں نہیں ڈالا اور نہ ہی ہم اپنے شہدا کا خون رائیگاں جانے دیں گے ہم نے احتجاج کے ذریعے بلوچستان بھر میں ہونے والے ظلم و جبر اور بربریت کے خلاف مظلوم پشتون ،بلوچ اور ہزارہ اقوام کی آ¶از یک زبان ہوکر بھر پورانداز میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پہنچائی تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کچلاک سے تعلق رکھنے والی ایک قبائلی شخصیت یوسف خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو کے ذریعے بے بنیاداور من گھرٹ دعویٰ کیا کہ شہدا مانگی ڈیم کے لواحقین نے لاشوں کا سودا کرکے احتجاج ختم کیا ہے

ہم اس جھوٹے اور بے بنیاد دعوے کو یکسر مسترد اور مذمت کرتے ہیں اس بے بنیاد دعوے سے شہدا کے خاندان کی نہ صرف تذلیل ہوئی بلکہ انہیںانتہائی دکھ اورصدمہ بھی پہنچا۔انہوں نے کہا کہ یوسف خان کی ویڈیو میں پانیزئی قوم کے نوجوانوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے ہم یوسف خآن کے بڑوں کے پاس ایک قبائلی جرگہ بھیج رہے ہیں کہ وہ لگائے جانے والے الزامات ثابت کریں اگر انہوں نے اپنے الزامات ثابت نہ کئے تو ہم پشتون روایات کے مطابق قبائلی اور قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم شہدا کے لواحقین اپنے مطالبات سے کسی بھی صورت دستبردار نہیں ہونگے اور ہم نواب ایاز جوگیزئی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ موخرکیا جانے والا جرگہ فوری طورپر بلانے کی تاریخ کا اعلان کریں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شہدا کے لواحقین کیلئے اعلان کئے گئے معاوضے اور نوکریاں دینے کے فیصلے پر ابھی تک کوئی عملدرآمدنہیں ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.