عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران11ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1761ڈالر ہوگیا

0 207

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں اسی مدت کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں1ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں814روپے کی نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی(امروز ویب ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران11ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1761ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں اسی مدت کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں1ہزار روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں814روپے کی نمایاں اضافہ ریکارڈ کی گئی

۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو عالمی مارکیٹ میںفی اونس سونا7ڈالر مہنگا ہوا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا400روپے کے اضافے سے1لاکھ14ہزار500روپے اور343روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت98ہزار165روپے ہو گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.