جام کمال نے صوبے کے طول و عرض میں ترقیاتی کام کیئے ، عظیم کاکڑ

0 97

کوئٹہ( امروز نیوز)وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے فوکل پرسن محمد عظیم خان کاکڑ نے توبہ کاکڑی میں غاڑگئی تا صابرہ ڑڑکس روڈ کے سنگ بنیاد کے موقع پر کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ایسا وزیراعلی آیا ہے جنہوں نے بلوچستان کے طول و عرض میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے اور سارا بلوچستان آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے توبہ کاکڑی غاڑگئی ماندہ علی زئی، جلات لری تا ڑڑکس و صابرہ روڈ کے لئے 15کروڑ روپے مختص کر کے آپ نے اہلیان توبہ کاکڑی و برشور کے دل جیت لئے اہل بلوچستان کی خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسے بلند فکر اور اعلی ظرف مدتوں بعد ہمارے حکمران بنے اس موقع پر محمد عظیم خان کاکڑ نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے عوامی درخواستوں پر کلی صوفیان حرمزئی، کلی شارغلی برشور، کلی جلات لری توبہ کاکڑی، کلی بچکہ توبہ کاکڑی، کلی ولگی، توبہ کاکڑی، کلی مرغہ عیسیٰ زئی توبہ کاکڑی، کلی ولمہ توبہ کاکڑی، کلی شنہ غاڑہ رود ملازئی، کلی چرمیان دلسورہ، کلی زرغون خانوزئی اور کلی خانئی میں 11 واٹر سپلائی اسکیمات اہلیان پشین پر کسی احسان سے کم نہیں شرکاءسے خطاب میں عظیم کاکڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے نانا ہسپتال اور بی ایچ یو غاڑگئی کیلئے خصوصی ہدایات دئیے ہیں جلد انشاءاللہ برشور انٹر کالج کی اپ گریڈیشن، توبہ کاکڑی ساگئی ہائی اسکول اور رود ملازئی ہائی اسکول کی ہائرسیکنڈری تک منظوری بھی یقینی بنائی جائے گی توبہ کاکڑی غاڑگئی تا صابرہ ڑڑکس روڈ کے سنگ بنیاد کے موقع پر محمد عظیم خان کاکڑ نے کہا کہ جلد وزیراعلی بلوچستان پشین کا دورہ کریں گے جہاں وہ پشین بائی پاس فئیز ون اور پشین بائی پاس فئیز دوئم کا افتتاح کریں گے اس موقع پر ملک رحیم الدین، ڈاکٹر فضل الرحمن، حاجی نصر اللہ سرکو، ماسٹر شمس، محمد حنیف کلی سوگئی، سکندر خان پہلوان، حاجی جلندر خان، سید عمر آغا، لیکچرار محمد اسلم، محمد ابراہیم، حاجی امان، کونسلر محمدالدین، مولوی جہانگیر، حاجی محمد الدین آقا، فاروق خان، نظام کھرل و دیگر موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.