اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں ، عثمان بزدار

0 128

لاہور(امروز نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ سابق حکمرانوں کی ناقص معاشی پالیسیوں کے باعث پاکستان کی معیشت کو نا قابل تلافی نقصان پہنچا تاہم وزیراعظم عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم نے انتہائی محنت کے سا تھ مختصر عرصے میں پاکستانی معیشت کو درست سمت کی جانب گامزن کر دیا ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایک بیان میں کہاکہ عام انتخابات میں بری طرح ہارنے والوں کو پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔ افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کرنے والی اپوزیشن خود عدم استحکام سے دوچار ہے اور اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ ایک دوسرے کی نظریاتی مخالف اپوزیشن جماعتیں ذاتی مفادات کے ایجنڈے پر متفق ہیں اور عوامی حمایت سے محروم عناصر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ پاکستان میں بگاڑ پیدا کرنے والوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور قلیل عرصے میں ہونے والی پائیدار ترقی کو منفی سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں صرف کرپٹ ٹولے کا تحفظ چاہتی ہیں-کرپشن بچانے کے لئے اکٹھی ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کو پہلے بھی ناکامی ملی اور آئندہ بھی ان کے عزائم ناکام رہیں گے-پاکستان میں کرپٹ مافیا کے خلاف آخری کامیابی تک جنگ جاری رہے گی-اپوزیشن جماعتیں سر پیٹتی رہ جائیں گی اور پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں آگے بڑھتا جائے گا-22کروڑ عوام نے پرانے پاکستا ن کو ٹھوکر مار دی ہے اوراب نےا پاکستان بن رہا ہے اور غلامی کا دورواپس نہےں آئے گا۔وزےراعظم عمران خان کی قےادت مےں تبدےلی کے سفر کو کوئی نہےں روک سکتا اوروزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی خدمت کا سفر جاری رہے گا۔عام انتخابات میں مسترد شدہ عناصر کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ان عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔پاکستان میں پہلی بار شفاف ترین حکومت عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ مسترد شدہ سےاسی عناصر اپنی ناکامےوں کا بدلہ ترقی روک کر عوام سے لینے کے درپے ہےں۔ تبدیلی سے خائف عناصر کا منفی ایجنڈا ناکام رہے گا۔ نان ایشوز پر سیاست کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ملک وقوم کا وقت ضائع کرنے والوں کو اپنے دور میں لوٹے گئے قومی وسائل کا حساب دینا ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.