پرتشدد طلباءیونینز تعلیمی ماحول تباہ کرتی ہیں،وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد (امروز نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں طلباءیونینز پرتشدد ہو گئی ہیں اور پرتشدد طلباءیونینز کیمپس کا تعلیمی ماحول تباہ کرتی ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ یونیورسٹیاں ملک میں مستقبل کے رہنماءتیار کرتی ہیں جبکہ طلباءتنظیمیں مستقبل کے لیڈرز بنانے میں اہم ہوتی ہیں، بدقسمتی سے پاکستان میں طلباءیونینز پرتشدد ہوگئی ہیں اور پرتشدد طلباءیونینز کیمپس کا تعلیمی ماحول تباہ کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی جامعات میں جاری بہترین مثالوں سے استفادہ کرتے ہوئے ایک جامع اور قابل عمل ضابطہ اخلاق متعارف کرائیں گے تاکہ طلبا یونین کی بحالی اور سرگرمی شروع ہو اور وہ ملک کی نوجوان نسل کو سنوارنے اور مستقبل کے رہنماو¿ں کی فراہم میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکے۔