اٹلی ، برفانی تودے کی زد میں آ کر دو افراد ہلاک

0 121

روم (امروز نیوز)اٹلی میں دو افراد برفانی تودے کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ماوٹ بلانک کے اطالوی سرزمین والے حصے میں برفانی تودے تلے دب کر ہلاک ہونے والے دونوں افراد اطالوی شہری تھے۔ اس واقعے میں کسی اور سکیئر کے لاپتا ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔ اطالوی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں افراد اسکئینگ میں مصروف تھے، جب برفانی تودے نے ان جا لیا۔ یہ واقعہ تین ہزار میٹر کی بلندی پر پیش آیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.