ہم ہار ماننے والے نہیں، بہرے اور گونگے حکمران ہمارے مطالبات نظر انداز کررہے ہیں، مولانا ہدایت الرحمن

0 117

 گوادر میں حق دوتحریک کی جانب سے لالا حمید چوک پر جاری دھرنا 37 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

اس موقع پر حق دو تحریک کے کارکنوں نے شہید لالا حمید چوک سے موٹر سائیکل اور کار ریلی نکالی جو مارچ کرتے ہوئے زیر تعمیر گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے میں داخلی سڑک پر اختتام کو پہنچا۔ ریلی میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ ریلی کے شرکاءنے زیر تعمیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے میں داخلی سڑک پر طویل دھرنا دیا جو تقریبا 8 گھنٹے تک جاری رہا۔ دھرنے کے شرکاءنے نماز جمعہ بھی وہاں پڑھی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حق دوتحریک کے رہنماو¿ں مولانا ہدایت الرحمن بلوچ، حسین واڈیلہ، یعقوب جوسکی، ماجد جوہر اور اللہ بخش نے کہا کہ ہمارا احتجاج مکمل طورپر پرامن، آئین اور قانون کے دائرے میں ہے لیکن اس میں بھی اشتعال انگیزی کی گئی تاکہ عوام کی طاقت کو منتشر کیا جائے مگر ہم نے تمام سازشوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ذاتی اور گروہی مفادات کے حصول کے لئے احتجاج نہیں کررہے بل کہ جو آئینی مطالبات ہم نے پیش کئے ہیں اس پر عمل درآمد چاہتے ہیں لیکن بہرے اور گونگے حکمران اسے نظر انداز کررہے ہیں شاید وہ ہمارے صبر کا امتحان لینا چاہتے ہیں کہ ہم تھک ہارکر خاموش بیٹھ جائینگے لیکن یہ حکمرانوں کی بھول ہے ہم کسی بھی طورپر ہار ماننے والے نہیں حکمرانوں کو عوام کے سامنے گھٹنے ٹیکنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی رو سے غیر قانونی ٹرالرنگ کے خاتمے، بارڈر کے کاروبار میں آسانیاں پیداکرنے، منشیات کے اڑے ختم کرنے، پانی اور دیگر بنیادی مسائل کے حل کے مطالبات ناجائز نہیں ہیں اور جب تک ہمارے یہ جائز مطالبات پورے نہیں کئے جاتے ہم احتجاج کسی بھی صورت ختم نہیں کرینگے۔ تاہم شام کو یہ احتجاج ختم کیا گیا اور دھرنا کے شرکاءپرامن طورپر واپس لا لا حمید چوک پر قائم مرکزی دھرنا گاہ لوٹ گئے۔ حق دو تحریک کے قائد مولانا ھدایت الرحمن بلوچ مرکزی دھرنا گاہ میں اپنے احتجاج کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.