مسئلہ کشمیر ایک جماعت کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری قوم کامسئلہ ہے ،مولانا عبدالغفور حیدری

0 132

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹرمولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیر ایک جماعت کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری قوم کامسئلہ ہے ،کشمیر کاز کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ،5 منٹ کیلئے کھڑے ہوکر کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی سے مسئلہ حل نہیں ہوتا،اگر کشمیر واقعی شہہ رگ ہے تو پھر پوری قوم نے اس کی آزادی کیلئے عملی کرنے کی ضرورت ہے ہم اقتصادی طور پر اتنے کمزور ہوگئے

کہ پوری دنیا انڈیا کیساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہوگئی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کسی جماعت کا مسئلہ نہیں یہ قوم کامسئلہ ہے مودی نے اپنے منشور میں یہ بات شامل کی حکومت میں آتے ہی کشمیر کو ہندوستان میں ضم کردینگے حکومت میں آنے کے بعد انہوں نے وہی کیا سوال یہ ہے کہ مودی نے انتخابی منشور میں یہ بات شامل کی تو ہم نے کیا کردار ادا کیا؟ ہمارا کردار بالکل صفر ہےعمران خان صاحب نے پیشنگوئی کی کہ مودی آئے گا توکشمیر کا مسئلہ حل ہوجائے گاعمران خان نے کہا کشمیر کو تین حصوں میں تقسیم ہونا چاہئے

اس بیان کی انہوں نے کبھی تردید نہیں کی انہوں نے سوال کیاکہ کیا عمران اور مودی ایک اسٹیج پر تھے؟ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد کہا گیا کہ ٹرمپ نے ثالثی کی پیش کش کردی ہے کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر بنے گا خود مختار ،یہ نعرے محض خواب ہے اگر ہم خواب دیکھ رہے ہیں تو یپ ہر کسی کا حق ہے اگر عملی کام کرنا ہے تو بتا دیا جائے کہ پچھلے ستر سالوں میں ہم نے کشمیر کاز کیلئے کیا کیا کہا گیا 5 منٹ کیلئے کھڑے ہوکر کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے کیا 5 منٹ کی اظہار یکجہتی کیساتھ کشمیر کا مسئلہ حل ہوگیا؟اگر کشمیر واقعی شہہ رگ ہے تو پھر پوری قوم نے اس کی آزادی کیلءعملی کرنے کی ضرورت ہے ہم اقتصادی طور پر اتنے کمزور ہوگئے کہ پوری دنیا انڈیا کیساتھ بیٹھنے کیلئے تیار ہوگئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.