پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،نور محمد دمڑ

0 71

ہرنائی (امروز ویب ڈیسک) بی اے پی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ 5 فروری کو قوم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرینگے حلقہ انتخاب تحصیل سنجاوی میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی جارہی ہیں جس میں زیارت ہرنائی سنجاوی کے عوام کثیرتعداد میں شرکت کرینگے یوم یکجہتی کشمیر ریلی کی حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع میں تیاریاں جوش خروش سے جاری ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے عوام سے یوم یکجہتی کشمیر کے ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو سنجاوی میں ہونے والے ریلی کے حوالے سے حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے پارٹی عہدیداروں ، سنیئر اراکین اور قبائلی معتبرین اور سوشل میڈیا ٹیم کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لے کر ریلی میں شرکت کرکے دنیا سمیت مودی سرکار کو واضح پیغام دیں گے کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور رہے گا 5 فروری کو قوم مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ کشمیر کے عوام کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی جدوجہد آزادی میں تنہا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر پر بھارتی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ پاکستان کا بچہ بچہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ پاکستان اور کشمیر نہ ٹوٹنے والے بندھن میں بندھے ہیں۔ مودی سرکار کی مکاری اورعیاری کو اقوام عالم کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے۔ بھارت ظلم و جبر سے زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جمہوری اقدار کا خون کیا۔مودی کا نظریہ ہٹلر ازم ہے جو آخرکار بھارت کو ہی لے ڈوبے گا۔صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ 5 فروری کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی ریلی جوکہ پارٹی کے زیراہتمام سنجاوی میں نکالی جارہی ہیں جوکہ یہ ریلی ایک تاریخی ، عظیم الشان ریلی ہوگا جس میں زیارت، ہرنائی ، سنجاوی سے ہزاروں افراد شرکت کرینگے

Leave A Reply

Your email address will not be published.