امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکی کے بعد دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت ڈوب گئی اور انہیں کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
کوئٹہ (امروز نیوز)
کاروباری جریدے فوربز میگزین کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی اور انڈیکس 500 پوائنٹس کمی پر بند ہوا۔
امریکی صدر نے گزشتہ روز چین کو دھمکی دی تھی اور یہ دعویٰ کیا تھا کہ اُن کے پاس ایسے ثبوت موجود ہیں کہ کرونا وائرس کو ووہان کی لیبارٹری میں تیار کیا گیا۔
ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والے دنیا کے امیر ترین افراد کو شدید دھچکا پہنچا اور انہیں بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
فوربر میگزین کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز سب سے زیادہ نقصان کا سامنا ایما زون کمپنی کو کرنا پڑا۔
دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس کو ایک ہی دن میں گیارہ ارب 20 کروڑ ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اُن کے اثاثوں کی مالیت 7 اعشاریہ 55 فیصد کم ہوکر 137 اعشاریہ 4 ارب ڈالر تک پہنچ گئی