فوج کے شانہ بشانہ ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ

0 104

لندن تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا علم نہیں، سینیٹر اعجاز کی ضمانت قانون کے مطابق ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کچھ بھی نہیں، فارم 47 حکومت کی حمایت نہیں، ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر 26 ویں آئینی ترمیم کی صورت میں حملہ ہوا ہے، عدالتیں اس طرح کام نہیں کررہی ہیں جس طرح کام کرناچاہئے، بانی پی ٹی آئی ڈیل نہیں کررہے، ہم آئین اور قانون کی بات کررہے ہیں۔
سلمان اکرم نے مزید کہا کہ قید تنہائی سے مراد یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہیں کرائی جاتی، انہیں کوئی شوگر یا بلڈ پریشر کی کوئی شکایت نہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.