کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو ممکن بنایا جائے

0 142

کوئٹہ (امروز نیوز) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ گزشتہ شب کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر علی خیل کے مقام پر مسافر ویگن اور ٹرک کا خوفناک حادثہ انتہائی افسوس ناک ہے جس میں 14 افراد جاںبحق اور متعدد زخمی ھوئے اس میں ایک خاندان کے چھ افراد بھی شامل ہیںیہ حادثہ یقینا ایک بہت ہی افسوس ناک واقعہ ہے جس نے عوام کے عید کی خوشیاں ماند کر دی ہیںہر شخص اس واقعہ پر افسردہ ہے جعفر مندوخیل نے اس حادثے میں جاںبحق افراد کی مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کی دعا کی اور کہاکہ ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر اس قسم کے خونی حادثات قابل افسوس اور قابل غور ہیںجب سے یہ قومی شاہراہ بنی ہے تب سے حادثات رونماء ہوتے آرہے ہیں ہم نے پہلے بھی اس شاہراہ پر حادثات کوروکنے کے لئے ذمہ دار اعلی حکام سے بات کی اور کہا کہ اس شاہراہ پر موٹر وے پولیس کی تعینا تی اور درکار حفاظتی تدابیر اور اقدامات اٹھائے جائیںہم سے وعدے بھی ہوئے لیکن افسوس اس پر عمل درآمد وفاق کی جانب سے نہیں ہواجعفر مندوخیل نے کہا کہ گزشتہ شب کے انتہائی افسوس ناک حادثے کو دیکھتے ھوئے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کو بلاتاخیر اس شاہراہ پر سفر کو محفوظ بنانے کے لئے فوری اقدامات کرنے چائیے تاکہ حادثات کو روکا جاسکے نیز کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کو ممکن بنانے کے لئے ژوب قلعہ سیف اللہ پشین اور کوئٹہ کے ضلعی انتظامیہ سے بھی مدد لی جائے اور بالخصوص ڈرائیوروں کی اہلیت کو جانچنے کے لئے بھی خصوصی اقدامات ضروری ہے کیونکہ معیار پر پورا نہ اترنے والے ڈرائیورز بھی حادثات کا سبب بنتے ہیں جعفر مندوخیل نے کہا کہ ژوب کوئٹہ قومی شاہراہ پر سپیڈ لمٹیشن اور اس پر عمل درآمد ضروری ہے این ایچ اے فوری طور پر موٹر وے پولیس کی تعےناتی اس شاہراہ پر عمل میں لائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.