اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے دو وزراءکو کابینہ سے نکال دیا

0 129

تل ابیب (امروز نیوز)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے اپنے دو وزراءکو کابینہ سے نکال دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہاگیا کہ وزیر تعلیم نفتالی بینیت اور وزیر انصاف آیلت شیکڈ سے ان کے قلمدان واپس لے لیے گئے ہیں۔نیتن یاہو کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ دائیں بازو کی جماعت نیو رائٹ سے تعلق رکھنے والے ان دونوں وزراءسے مذاکرات میں ناکامی کے بعد ان سے یہ ذمہ داریاں واپس لے لی گئی تھیں۔ نیتن یاہو حکومت سازی میں ناکام رہے تھے اور اب اسرائیل میں سترہ ستمبر کو نئے انتخابات منعقد ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.