خود پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں، عاصم باجوہ
(امروز نیوز)
میں نے عزت، وقار کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے 4 صفحات پر مشتمل وضاحتی بیان جاری کردیا۔
وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اطلاعات و نشریات اور چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کردی۔
عاصم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر 4 صفحات پر مشتمل تردیدی بیان جاری کیا۔
اپنے بیان میں عاصم باجوہ نے کہا کہ میں نے عزت، وقار کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش ناکام ہوگئی، میں خود پر اپنی فیملی پر لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہوں۔