راجوڑی:پولیس لاک اپ میں ملزم کی مبینہ خودکشی،اہل خانہ کا احتجاج
مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوڑی میں پولیس لاک اپ میں 42 سالہ شخص نے مبینہ طور پر پھانسی لگاکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کےمطابق راجوڑی میں دارہال پولیس اسٹیشن میں پرگال گاؤں کا رہائشی عبدالمجید قید میں تھا۔
جمعہ کی صبح لاک اپ میں اس کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔ ایس ایس پی پولیس محمد اسلم نے بتایا کہ عبدالمجید کو پچھلے برس درج ہونے والے اس مقدمے میں نامزد ہونے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔
اس کے خلاف سیکشن 452 اور 376 کے تحت دیگر دو مقدمات بھی درج کئے گئے تھے۔