سیلاب متاثرین کے شناختی کارڈ کی تاریخِ تنسیخ میں توسیع

0 140

 اسلام آباد: نادرا سیلاب متاثرہ افراد کے شناختی کارڈز کی تاریخ تنسیخ میں توسیع کردی ہے۔

 نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے شناختی کارڈز کی تاریخ تنسیخ سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ بلوچستان، سکھر ریجن اور ڈیرہ غازی خان میں یکم مئی 2022ء سے زائد المعیاد اور 30 نومبر 2022 تک تنسیخ پوری ہونے والے تمام شناختی کارڈز 31 دسمبر 2022 تک قابلِ استعمال رہیں گے۔

نادرا نے سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات کی وجہ سے سیلاب زدہ علاقوں میں شہریوں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.