گور نر بلو چستان نے لسبیلہ کو دو حصوں میں تقسیم کر نے کا نو ٹیفکیشن جا ری کر کے سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے،قادر بخش جاموٹ

0 255

کوئٹہ ضلع لسبیلہ کے سابق وائس چیئر مین قادر بخش جاموٹ نے کہا ہے کہ گور نر بلو چستان نے لسبیلہ کو دو حصوں میں تقسیم کر نے کا نو ٹیفکیشن جا ری کر کے سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے ،ضلع لسبیلہ کی تقسیم کو فوری طور پر واپس لیا جائے بصورت دیگر احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔ یہ بات انہوں نے سابق کونسلر میونسپل کمیٹی بیلہ طارق علی بلوچ، امیر محمد ترین ایڈوکیٹ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ لسبیلہ ایک گلدستے کی مانند ہے ،لسبیلہ کو دو حصوں میں تقسیم کر نے کا نو ٹیفیکیشن جا ری کرنا لسبیلہ کی عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے جو کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہاکہ لسبیلہ کو دو حصوں میں تقسیم کر نے کا ٹیفیکیشن جا ری کر نے کے بعد عوام میں غم وغصے کی لہر پائی جا رہی ہے اور لوگ شدید مشتعل ہیں ہم ضلع لسبیلہ کے امن کو کسی صورت خراب کر نے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ ضلع لسبیلہ کے عوام اپنا تن ، من دھن سب قر بان کر نے کو تیار ہیں لیکن ضلع لسبیلہ کو دو حصوں میں تقسیم ہو نے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ لسبیلہ کے تقسیم کے حوالے سے بلو چستان ہائی کورٹ میں کیس زیر سماعت ہے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان ، بلو چستان ہائی کورٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طو رپر ضلع لسبیلہ کو دوحصوں میں تقسیم کر نے کا نو ٹیفکیشن واپس لیا جائے بصورت دیگر ہم غیر معینہ مدت تک کے لئے احتجاج کی کال دیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.