سیلاب متاثرین کیلئے امدادی راشن اور دیگر ضروریات کی اشیاء فوری پہنچائی جائیں ،میر داؤد جان بنگلزئی

0 101

بولان بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ضلع کچھی کے ضلعی آرگنائزر میر داؤد جان بنگلزئی نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امدادی راشن اور دیگر ضروریات کی اشیاء فوری پہنچائی جائیں امدادی کاموں میں تاخیر سے خدانخواستہ کوئی انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ضلع کچھی کے ضلعی آرگنائزر میر داؤد جان بنگلزئی نے ڈھاڈر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔انہوںنے کہاکہ ضلع کچھی میں حالیہ سیلابی ریلوں نے بڑے پیمانے پرتباہی مچادی ہے ضلع کچھی کی تمام تحصیلوں بشمول بالاناڑی کے کئی دیہات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں ضلع میں انتظامیہ کچھی کی جانب سے بحالی کی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں ،مگر قدرتی آفت کی وجہ سے پورا ضلع متاثر ہیں جہاں دیگر اضلاع کے سیلاب متاثرین بھی بڑی تعداد میں آکر آباد ہوئے ہیں جن میں بالا ناڑی کے بہت سے دیہات جہاں متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،انہوں ہنگامی بنیادوں پر راشن ٹینٹ دیگر ضروری سامان فراہم کیا جائے تاکہ یہ شدید گرمی میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد یہاں کچھ دن آرام سے عارضی خیمہ بستی میں قیام کریں ۔انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ضلعی انتظامیہ کچھی کی جانب سے متاثرین کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات قابل ستائش ہیں، مگر دیگر مخیر حضرات اور این جی اوز سیکٹر سے وابستہ انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والے آگے آئیں اور ضلع کچھی کے سیلاب متاثرین کی داد رسی کریں کیونکہ انسانیت کا تقاضہ بھی یہی ہے کہ مشکل مصیبت کی اس گھڑی میں انکی مدد کی جاسکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.