کاشف حیدری کا شیعہ علماء کونسل، بلوچستان کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کیلئے امدادی کیمپ کا دورہ

0 158

کوئٹہ سیاسی و سماجی رہنماء کاشف حیدری نے شیعہ علماء کونسل، بلوچستان کے زیر اہتمام علمدار روڈ میں سیلاب زدگان کیلئے قائم امدادی کیمپ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر شیعہ علماء کونسل، بلوچستان کے صوبائی آرگنائزر علامہ دبیر حسین، مجمع علمائے کوئٹہ کے صدر اور امام بارگاہ علی ابن ابی طالب کے امام جماعت علامہ آصف حسینی، بی این پی کے ضلعی کونسلر مبارک علی ہزارہ، انٹرنیشنل فٹبالر کیپٹن سید حیدر شاہ، سید نور آغا، سید سکندر شاہ، نور علی، مہدی، اسداللہ و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے سیلاب زدگان کی امداد کے حوالے شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے آرگنائزر علامہ دبیر حیسن اور ان کے دوستوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سیلاب زدگان کیلئے کیمپ لگانا ان کی جذبہ خدمت کی نشانی ہے۔

انہوں نے عوام الناس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد نامعلوم افراد کو مالی امداد یا چندہ ہر گز نہ دیں کیونکہ سیلاب کے بعد اندرون ملک سے آنیوالے ہزاروں بہروپئے شہر سے سیلاب زدگان کے نام پر عوام سے بڑی تعداد میں رقم اکٹھے کرتے ہیں اور ان کا کوئی معلوم نہیں ہوتا کہ امداد کے نام اکھٹی کی گئی رقوم کہا پر خرچ ہوتی ہیں؟ انہوں نے بلوچستان بھر کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نمائندہ جماعتوں اور مستنط اداروں کو اپنی مالی مدد کیلئے انتخاب کریں۔ شیعہ علماء کونسل، بلوچستان کے صوبائی آرگنائزر علامہ دبیر حسین ، مجمع علمائے کوئٹہ کے صدر علامہ آصف حسینی، بی این پی کے ضلعی کونسلر مبارک علی ہزارہ، انٹرنیشنل فٹبالر کیپٹن سید حیدر شاہ، سید نور آغا و دیگر نے تمام مخیر حضرات سے اور صاحب استعداد افراد سے اپیل کی کہ اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کو اس مشکل وقت میں نہ بھولے اور انکے کیلئے قائم کی گئی کیمپوں میں اپنی مالی امداد زیادہ سے زیادہ جمع کرائیں تاکہ بے سہارا لوگوں کی بروقت مدد کی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب افراد اس وقت بے یارومددگار کھلے آسمان تلے ہماری اور آپکی امداد کے منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت سیلاب زدگان کو سہولیات مہیا کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس عوام اپنی مدد آپ کے تحت اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کی مدد میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے اپیل کی کہ عوام الناس اپنی بیسات کے مطابق زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے نظرات اور نیاز انسانیت کے ناطے لگائے مختلف فلاحی اداروں کیجانب سے لگائے گئے امدادی کیپموں میں مالی مدد کرکے اپنا رسید ضرور وصول کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.