صوبہ بلوچستان میں آج بھی لاکھو ں لوگوں کا معا شی انحصار زراعت اور لائیو اسٹاک پر ہے امان اللہ خان یاسین زئی

0 133

کوئٹہ( امروز نیوز)گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاہے کہ صوبے بلوچستان میں آج بھی لاکھو ں لوگوں کا معا شی انحصار زراعت اور لائیو اسٹاک پر ہے ۔اس ضمن میں اگر لائیو اسٹاک کی تجارت اور متعلقہ شعبوں کو ترقی دی جائے تو بلوچستان پورے خطے میںما لد اری کا اہم مرکز بن سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبے میںزراعت اور مالداری کے شعبوں کو بہتر وسائل اور جامع منصوبہ بندی کے ذریعے موجود مواقعوں اور روشن امکانات کو بھر پور طریقے سے بروئے کار لایا جاسکتا ہے جس سے دونوں شعبے صوبے کیلئے آمد نی کا اہم ذریعہ بھی بنا یا جاسکتا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یونیورسٹی آف بلوچستان کیسوب سینٹر واقع بروری روڈ کے دور ے کے موقع پر کیا ۔کیسوب سینٹر کے ڈائر یکٹر ڈاکٹر طارق کیانی نے کیسو ب سینٹر کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ،در پیش مشکلات سے آگاہ کیا اور مستقیل قریب میںوسعت پیدا کرنے کے امکانات کے حوالے سے بتایا ۔گورنر بلوچستان ان کی پوری ٹیم کی کا وشعوں کو سراہا اور مزید تحقیق اور ترقی پرتوجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر وائس چانسلر آف بلوچستان یونیو رسٹی پر وفیسر علیم مینگل اور وائس چانسلر آف بلوچستان یونیو رسٹی (اکیڈمک) ڈاکٹر معصو د تاج بھی موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.