سردار عطاء اللہ خان مینگل کے چہلم کی مناسبت سے دالبندین پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس
دالبندین (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے زیر اہتمام بابائے بلوچستان عظیم سرخیل لیڈر سردار عطاء اللہ خان مینگل کے چہلم کی مناسبت سے دالبندین پریس کلب کے ہال میں تعزیتی ریفرنس ضلعی آرگنائزر محمد بخش بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا تعزیتی ریفرنس میں بی این پی کے علاؤہ نیشنل پارٹی جمعیت علماء اسلام بی ایس او پجار سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی ریفرنس سے بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے آرگنائزر محمد بخش بلوچ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سنگت سعید بلوچ جمعیت علماء اسلام کے حاجی عبد الطیف عادل عبدالوہاب بلوچ بی ایس او پجار کے کامریڈ وسیم ہوت بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے ڈپٹی سیکرٹری کامریڈ احمد یار سمالانی بی این پی کے بزرگ رہنما میر عبدالرحمن نوتیزی بی این پی تحصیل دالبندین کے جنرل سیکرٹری مصطفیٰ کمال ریکی شیر دل مجاز سمالانی سیف اللہ بلوچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے عظیم سرخیل لیڈر سردار عطاء اللہ خان مینگل کو بلوچستان کے قومی جدوجہد پر انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ سردار عطاء اللہ خان مینگل وہ عظیم ہستی تھا جس کے دل میں ہمیشہ بلوچستان اور بلوچستان کے لوگوں کا فکر اور درد رہتا تھا جوانی سے لیکر پیرانہ سالی تک اصولی موقف پر ڈٹ کر حقوق کی بات کرتا تھا کھبی بھی اپنے اصولوں پر سودا بازی نہیں کی دشمن کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے والا عظیم رہبر سردار عطاء اللہ خان مینگل ایک فکر اور نظریے کا نام تھا انہوں نے کہا کہ دنیا کی زندہ قوموں کی مثال یہی ہے کہ وہ اپنے قومی تشخص اور اپنے اکابرین اور شہیدوں کو کھبی نہیں بھول پاتے بلکہ وہ انکے سوچ و فکر کو اپنا کر ان پر عمل پیرا ہوکر انکے مشن کو آگے بڑھاتے ہیں بلوچستان کے ساحل و سائل پر قبضہ جمانے کیلئے ہمیشہ سامراجی قوتوں نے نت نئے حربے استعمال کرکے بلوچ اکابرین کو قید و بند رکھ کر ان پر مختلف القابات لگائے تاکہ وہ کسی نہ کسی طریقے سے اپنے ساحل وسائل کی بات کرنے سے دستبردار ہوسکیں مگر بلوچستان کے عظیم سپوتوں اور اکابرین نے انکے ہر منفی عمل کا مقابلہ کرکے اپنے لوگوں میں شعور بیدار کی کہ یہ سرزمین ہمارا ہے اور اس پر ہمیں مکمل آزادی سے جینے کا حق حاصل ہے آخر میں بی این پی تحصیل دالبندین کے جنرل سیکرٹری مصطفیٰ کمال ریکی نے بابائے بلوچستان سردار عطاء اللہ خان مینگل کے ایصال ثواب کیلئے خیرات کا اہتمام کیا اور بابا کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی اس موقع پر بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی صدر و بزرگ قوم پرست رہنما میر محمد غوث بلوچ پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی محمد خان بڑیچ نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر عاطف بلوچ سماجی رہنما شوکت بلوچ و دیگر موجود تھے