سردار عطاء اللہ مینگل کے چہلم کی مناسبت سے گلہائے عقیدت پیش کرتے ہیں، صدیق کھیتران

0 127

بارکھان (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی بارکھان زون کے صدر نے اپنے سوشل میڈیا اعلامیہ میں کراچی سے کہا ہے ۔

آج بابائے بلوچستان ، سرخیل عظیم و ممتاز قوم پرست لیڈر سردار عطاء اللہ مینگل کے چہلم کے مناسبت سے گلہائے عقیدت پیش کرتا ہوں ۔
جنہوں نے اپنی ساری عمر محکوم و مظلوم نوآبادیاتی قوموں کی خود مختاری اور آزادی و برابری بنیادی حقوق و کچلے ، پسے ڈسے ہوئے محروم طبقات کی بہتری ، خوشحالی کیلئے اپنی عمر کے پرتکلف ، پرجوش اور آرام دہ زندگی کے دن پرعزائم ہوکر زندان کی سلآخوں میں گزرے ۔

اور جدوجہد کے مشعل کو روشن کیئے رکھا ۔جو آج ہزاروں جانثار بابائے کے چھوڑے مگر ہوئے سیاسی افکار و مشن و قومی تحریک کی جستجو اور جدوجہد میں سردار اختر جان پ مینگل کی ولولہ انگیز قیادت میں مصروف عمل ہیں ۔

بابائے بلوچستان نے قومی و نظریاتی ، فکری علمی اور اصولیت پرستی نظریات اور عملی کردار میں کوئی لغزشیں آنے نہیں دی ۔
ریاستی ظلم و ستم ، بربریت اور ناانصافی اپنے لاڈلے بیٹے ،، اسداللہ مینگل ،، کی پہلی جبری گمشدگی جیسے واقعہ اور بنیادی انسانی حقوق کے خلآف ورزیوں کا بہادری ، دیدی دلیری ، شجاعت ، وجاہت اور جوانمردی سے خندہ پیشانی اور صبرو استقامت سے سامنے کیئے رکھا ۔

بلوچ قومی حقوق تحریک کی جدوجہد کی بڑھوتری ، ساحل وسائل ، جزائر ، گوادر کی سیاسی اہمیت و پہچان کے بارے میں کئی عشرے پہلے بالادست ، زبردست ، استحصالی و سامراجی عزائم و قبضہ گیری کے خدشات واقعات سے علم و آگاہی سے آگاہ کیئے رکھا ۔جو آج بلوچ بحر پر مختلف سرمایہ داروں کے ٹرالرز اور ڈرک مافیا کے قبضہ گیری کے شکل میں رونما ہورہا ہے ۔اب بحر بلوچ کےساتھ اور گردونواح میں رھنے والے باسیوں کی معاشی ، معاشرتی اور سماجی حوالے سے بلوچ مظلوم عوام کو تاریک اور تنگ گلی میں بند کردیا گیا ہے ۔

جنہیں اپنے بچوں کے دو وقت کی خوشک روٹی پیدا کرنے کی صلاحیت اور کآم کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے ۔سرمایہ داروں اور سامراجی قوتوں کی یلغاریت اور قبضہ گیر ڈرگز مافیا کے کاروبار کے نام پر ماہیگیروں کی ہزاروں سالوں کی تہذیب کو مرمٹنے اور معدوم ہونے کے خدشات واقعات پیدا ہورہے ہیں ۔

بابائے بلوچستان ایک وژنری عظیم لیڈر اور سپوت تھے جنکی جتنی ہی تعریفی کلمات بیان کیئے جائیں تو کم ہی ہیں آخر میں اللہ تعالی سے دعاگوہوں کہ مرحوم بابا بلوچستان کی روحانی کو آسودگی عنایت فرمائے ۔
اور اس کے سیاسی افکار و فلسفہ پر چلنے کی توفیق عطاء کرے

Leave A Reply

Your email address will not be published.