کے الیکٹرک سے نکالے گئے ملازم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی

0 88

 کراچی: کے الیکٹرک سے ملازمت سے نکالے گئے ملازم نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

 گلستان جوہر میں کے الیکٹرک کے سابق ملازم نے خود کو گولی مار لی۔ ایس ایچ او گلستان جوہر انسپکٹر صفدر مشوانی نے بتایا کہ بلاک ٹو کے رہائشی 50 سالہ فہیم شیخ ولد عنایت شیخ نے جمعرات کی صبح گھر کے اندر اپنے آپ کو گولی مار لی۔

خود کو گولی مارنے پر فہیم شیخ موقع ہی پر دم توڑ گیا۔ اہل خانہ کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق فہیم شیخ کے الیکٹرک میں ملازمت کرتا تھا اور حال ہی میں اسے ملازمت سے نکال دیا گیا تھا۔

فہیم شیخ ملازمت سے نکالے جانے کے باعث شدید مالی پریشانیوں میں مبتلا تھا ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی

Leave A Reply

Your email address will not be published.