صوبے میں گورننس پر توجہ دی جائے تو لوگوں کے بہت سے مسائل حل ہونگے، ملک نصیر شاہوانی
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی نے اسپیکر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہک اجلاس میں ریکوڈ ک کے حوالے سے قرار داد منظور کی گئی ہم نے مطالبہ بھی کیا کہ اس قرار داد کو پورے ایوان کی جانب سے منظور کیا جائے لیکن کچھ دوستوں نے اسکی مخالفت کی
انہوں نے کہاکہ ہمارے وسائل پر دستر س نہ ہونے کی وجہ سے ہی ہمیں بجٹ کے لئے وفاق کی طر ف دیکھنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت نصیر آباد میں پانی کی شدید قلت ہے لوگ دیگر علاقوں کی جانب نقل مکانی کر رہے ہیں انہوں نے استدعا کی کہ اسمبلی کی کمیٹی بنائی جائے
یا پانی کے معاملے کو محکمہ آبپاشی کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کیاجائے جس پر اسپیکر میر جان محمد جمالی نے کہا کہ پانی کے مسئلے کے حل کے لئے صوبائی وزیر محمد خان لہڑی وہاں جا کر قیام کریں ۔