گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود

0 148

دالبندین(این این آئی)گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود کے نمائندہ خاص شیخ احمد نے اچانک پرنس فہد بن سلطان ہسپتال دالبندین اور جامع مدرسہ السلطانیہ العربیہ ائرپورٹ روڑ دالبندین کا تفصیلی دورہ کیا تفصیلات کے مطابق سعودی گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود کے نمائندہ خاص شیخ احمد کے ہمراہ سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین میر داود خان نوتیزئی نے پرنس فہد بن سلطان ہسپتال دالبندین اور جامع مدرسہ السلطانیہ العربیہ ائرپورٹ روڑ دالبندین کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر پرنس ہسپتال کے ایم ایس روشن آرا ، سرجن محمد زمان بلوچ ڈاکٹر فاروق بلوچ ڈاکٹر اقبال بلوچ ڈاکٹر صاحبزادہ نصر من اللہ ،پیرا میڈیکل اسٹاف کے جنرل سیکرٹری میر قائم خان بڑیچ میر نورعلی سنجرانی میر عبدالرب نوتیزئی بغداد نوتیزئی جبکہ مدرسہ عربیہ السلطانیہ کے مہتمم قاری سعداللہ نوتیزئی حاجی توکل خان جوشنزئی اور دیگر بھی موجود تھے سعودی گورنر تبوک کے نمائندہ خاص شیخ احمد نے کہا کہ گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود ہر سال شکار کھیلنے کی غرض سے دالبندین آتے ہیں وہ چاغی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ان کے والد نے دالبندین میں سعودی حکومت کے تعاون سے مسجد و دینی مدرسہ قائم کردیا جبکہ خود پرنس فہد نے عالیشان ہسپتال بنائی جس میں تمام سہولیات بھی فراہم کردیں ہسپتال میں جدید مشینری ادویات دیگر وسائل کی مزید فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ دینی مدرسہ کے طلباء اور منتظمین کے مسائل سمیت مدرسہ کی تعمیر ومرمت کے کام بھی جلد کردی جایگی اس موقع پر سابقہ ڈسٹرکٹ چیرمین چاغی میر داود خان نوتیزئی نے پرنس فہد کے نمائندہ خاص شیخ احمد کو ان کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.