موصوف ایک فرض شناس ،ایمانداراورپرعزم آفیسرہیں
سکندرآبادسوراب(این این آئی)جمعیت علماء اسلام ضلع سکندرآبادکے جاری کردہ بیان میں ڈپٹی کمشنرسکندرآبادڈاکٹرخدائے رحیم میروانی کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ موصوف ایک فرض شناس ،ایمانداراورپرعزم آفیسرہیں جنہوں نے اپنی دن رات علاقہ کی ترقی اورعوامی مسائل کے حل کے لئے وقف کرکے بہترین کارکردگی کی مثال قائم کی ہے ،ان کی کاوشوں سے علاقہ امن وامان کاگہوارہ بن چکاہے ،بلاامتیازعوامی خدمت اورملنساری کی بدولت لوگ اپنے مسائل کے حوالے سے بلاجھجک ملتے ہیں اوربلاتاخیران کی دادرسی ہوجاتی ہے موصوف علاقہ کے واحدفرض شناس سرکاری آفیسرہیں جوہمہ وقت اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لئے موجود رہتے ہیں جوقابل تقلیدعمل ہے ، ضلع کی ترقی ،سرکاری محکموں کی کارکردگی کاجائزہ اورامن وامان کی بحالی کے لئے ڈاکٹرخدائے رحیم میروانی کی موثراقدامات قابل ستائش ہیں ، جمعیت علماء اسلام بہترین کارکردگی اورعلاقہ یہاں کے عوام کے مفاداورفلاح بہبودکے لئے کئے گئے اقدامات پرڈپٹی کمشنرسکندرآبادکواخراج تحسین پیش کرتی ہے