جمعیت ہر محاذ پر عقیدہ ختم نبوت و تحفظ دینی مدارس کیلئے جنگ لڑ ینگے

0 141

کوئٹہ(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر امیر کوئٹہ مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہ جمعیت ہر محاذ پر عقیدہ ختم نبوت و تحفظ دینی مدارس کیلئے جنگ لڑ ینگے عقیدہ ختم نبوت تمام امت مسلمہ کے مشترکہ اساس ہے اس کے تحفظ ہر صورت میں کیا جا ئے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر جمعیت علمائے اسلام ضلع چاغی تفتان کے امیر مولانا نجیب اللہ مولانا محمد مراد اور مولانا عبد الر حیم کے قیادت میں وفد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاکہ حکمرانوں کی عزائم مدارس کے خلاف خطرناک ہے لیکن جمعیت علمائے اسلام اس کو ہر محاذ پر ناکام بنا دیں گے انہوں کہا کہ مدارس اسلام و ملک کی بقا کی علامت ہے انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے قیادت میں ملک کی تمام مذہبی طبقات تحفظ ختم نبوت و تحفظ مدارس کی جنگ لڑ رہے ہیں انہوں نے جمعیت لاکھ بار اقتدار کو قربان کر ینگے لیکن عقیدہ ختم نبوت و دینی مدارس کے بقا پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے جمعیت علمائے اسلام ضلع چاغی تفتان کے امیر مولانا نجیب اللہ نے سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ کو 20 فروری ضلع چاغی تفتان کے دور ے کی دعوت دی مولانا حافظ حمداللہ نے قبول کیا یادر ہے 20 فروری کو مولانا نجیب اللہ کے خصوصی دعوت پر جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی ترجمان سابق سینیٹر مولانا حافظ حسین احمد سابق سینیٹر مولانا حافظ حمداللہ 20 فروری کو ضلع چاغی تفتان کا دورہ کریں گے جس کے لیے تیار یوں کا آغاز کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.