اسٹار کرکٹر ثنا میر نے 100ٹی ٹوینٹی کھیلنے والی پہلی ایشین خاتون کا اعزاز اپنے نام کر لیا 

0 124

کراچی (آن لائن) ثناء میر نے 100ٹی ٹوینٹی کھیلنے والی پہلی ایشین خاتون ہونے کااعزاز حاصل کر لیا۔انہوں نے یہ اعزاز ویسٹ انڈین ویمن کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی کھیلنے پر حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق کرکٹر اسٹار ثنا میر کا تعلق ایبٹ آباد پاکستان سے ہے، وہ ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرتی ہیں، ان کی سربراہی میں پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیائی کھیلوں میں 2010 اور 2014 میں 2سونے کے تمغے حاصل کیے۔ انہوں نے 2008ء خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائیر کے مقابلے میں ‘‘مقابلے کی بہترین کھلاڑی‘‘ کا اعزاز کیا۔ اس وقت وہ آئی سی سی کھلاڑیوں کی درجہ بندی کے مطابق خواتین کے ایک روزہ کرکٹ کے بہترین گیند بازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.