وزیراعظم نے قریبی ساتھی کو کابینہ سے فارغ کردیا
اسلام آباد(امروز نیوز)
خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے کرپشن میں ملوث پائے جانے کے ثبوت وزیراعظم کے سامنے پیش کیے جانے پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے قریبی ساتھی افتخار درانی کو کابینہ سے نکال دیا اور ان پر وزیراعظم ہاؤس میں داخلے پر بھی پابندی لگادی
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت لیا گیا جب ملک کی اعلی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک بریفنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان کو دستاویزی ثبوتوں، فون کالز کی ریکارڈنگز پیش کیں جس سے ثابت ہوتا تھا کہ ان کے معاون خصوصی مالی کرپشن میں ملوث رہے ہیں
وفاقی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق افتخار درانی درجنوں افراد سے مختلف وزارتوں میں ڈیلز کروانے کے لئے رشوت طلب کرتے رہے ، لیکن ان وزارتوں کے وزیر ایسی ڈیلنگز سے ناواقف تھے
افتخار درانی کافی عرصے تک تحریک انصاف کے میڈیا ونگ سے وابستہ رہے۔ تاہم ان کے کابینہ سے نکالے جانے پر کوئی باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا