پاک فوج کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کوئٹہ (امروز نیوز)پاک فوج کے زیر اہتمام میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز کی ٹیم نے3500سے زائد مریضوں اور عورتوں اور بچوں کو مفت طبی امداد و ادویات فراہم کی گئیں آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام بلوچستان کے ضلع آواران میں میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ،ڈاکٹرز کی ٹیم نے 3500 سے زائد مریضوں بشمول عورتوں اور بچوں کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کیمپ میں آنکھوں کی100 سے زائد سرجریز بھی کی گئیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ای سی جی، الٹراساﺅنڈ، ہیپاٹائٹس اسریننگ سمیت متعدد ٹیسٹوں کی مفت سہولیات بھی میسر تھیں جبکہ خاندانوں میں مفت راشن بھی فراہم کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق خاران، گلستان، نوشکی، بدینی، شاہریگ ، نوشہرہ، زیارت کے علاقوں میں پہلے بھی مفت میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے تھے۔