پرائس کنٹرول کمیٹی ایکشن میں

0 140

مستونگ(امروز نیوز)پرائس کنٹرول کمیٹی ان ایکشن بازار کادورہ صفائی ستھرائی چیک کی گئی ریٹس معلوم کیئے گئے معتدد دکانداروں کو گران فروشی پر گرفتار کرلئے گئے۔ رمضان کی آمد اور ماہ مقدس میں شہریوں کو رلیف فراہم کرنے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر مدثرقیصرانی چیف آفیسر حاجی محمد حسن ایس ایچ او عبدالقدوس دہوار سینیٹری انسپیکٹر شارخ خان علیزئی ٹیکس معرر شاہ محمد اورپولیس و لیویز اہلکاروں کے ہمراہ مستونگ بازار سبزی مارکیٹ سمیت مختلف دکانوں کاوزٹ کیا ریٹس اور صفائی کی چیکنگ کی گئی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانوں سے خریداری کرنے والے عوام سے ریٹس بھی معلوم کیئے۔سرکاری ریٹ لسٹ کے خلاف چکن۔بڑاگوشت مہنگے داموں فروخت کرنے والے متعدد قصائیوں کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیا اور دکانداروں کوسختی سے ہدایت کی کہ ماہ رمضان میں گرانفروشی اور عوام کیساتھ زیادتی کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی اگر کوئی بھی گرانفروشی کے مرتکب ہوا تو اسکا دکان سیل اور مالک کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کی جائے گی..انھوں نے کہاکہ ماہ صیام برکتوں کا مقدص مہینہ ہے ماہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے چیکنگ کا نظام مزید سخت کیاجائے گا اور ہرممکن ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔انھوں سلاٹر ہاوس کا بھی دورہ کرکے جائزہ لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.