قرآن و تفسیر پر نجی ٹی وی چینلز کی فوکس دینی چاہیں

0 127

کوئٹہ(امروز نیوز)جماعت اسلامی کے صوبائی امیرعبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومت رمضان المبارک میں مہنگائی وقیمتوں میں کمی کریں رمضان المبارک کے پورے مہینے کے دوران گےس، بجلی ,پانی کی فراہمی کو ےقےنی بنائے، خصوصاً سحری ،افطاری، تراوےح اور تہجدکے اوقات مےں گےس، بجلی اور پانی کی بلاتعطل فراہمی کو ےقےنی بناےا جائے۔ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی صورت اضافہ نہ کیا جائے۔برانڈڈ کمپنیز کو پابند کیا جائے کہ وہ رمضان المبارک کے پیش نظر اشیاءخوردونوش کی قیمتوں میں خصوصی کمی کا اعلان کریں۔ انہوں نے کہا کہ عام راستوں اور سےنما گھروں کی دےواروں پر آوےزاں فحش اور غےر اخلاقی پوسٹرز رمضان المبارک کے تقدس کو پامال کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ لہٰذا اےسے غےر اخلاقی پوسٹرز، بےنرز، سائن بورڈز وغےرہ پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔تمام شیشہ سنٹرزاور اسی نوعیت کے دیگر مقامات کو سیل کر دیا جائے۔فحاشی پر مبنی ہر قسم کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے تھانہ کی سطح پر پولیس کو مکمل اختیار دیے جائیں۔الیکٹرانک میڈیا پر چلنے والے غیر اخلاقی پروگرامات اور خصوصا مارننگ شوز کے نام پر جاری فیشن شوز اور بے ہودہ پروگرامات پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ سرکاری و نجی ٹی وی چینلزاوررےڈےو پر قرآنِ کریم کی تلاوت مع ترجمہ و تفسےر کے لےے زیادہ اوقات مختص کیے جائیں۔ سرکاری اور نجی ٹی وی چینلز،پرنٹ میڈیا ، بالخصوص اےف اےم رےڈےوز پر چلنے والے تمام غےر اخلاقی ،بیہودہ اور گانے بجانے کے پروگرامات اور نشریات کو بند کیا جائے۔بسوں، وےگنوں، سوزوکےوں، کاروں اور دےگر پبلک ٹرانسپورٹ مےں گانا بجانے، وےڈےو چلانے پر مکمل پابندی عائد کی جائے اور اس پر عملدرآمد کے سلسلے مےں ٹرےفک پولےس کے اہلکاروں کو خصوصی اختےارات تفوےض کےے جائےں۔اخبارات، رسائل اور دےگر ذرائع ابلاغ نےز راستوں، شاہراہوں اور ہر قسم کے پبلک مقامات سے اسلامی طرزِ معاشرت کے منافی سائن بورڈز، ہورڈنگز، بےنرز، پوسٹرز وغےرہ ہٹادےے جائےں اور اُن کی جگہ رمضان المبارک کے فضائل و برکات سے متعلق آےاتِ قرآنی اور احادےثِ مبارکہ تحرےر کےے اور کرائے
جائےں۔ غیراخلاقی ،فحش آڈےو، وےڈےو فلموں اور گانوں کی خرےد و فروخت اور نمائش کا کاروبار کرنے والی تمام دوکانوں کو رمضان المبارک میں اور بعد میں بھی مکمل پابندی عائد کی جائے۔ الےکٹرانک مےڈےا سے زےادہ سے زےادہ تعداد مےں اےسے پروگرامز نشر کےے جائےں جو رمضان المبارک کے فضائل و برکات، روزہ رکھنے کی اہمےت اور اللہ تعالیٰ کے ہاں روزہ دار کے اجر و ثواب جےسے موضوعات پر مبنی ہوں

Leave A Reply

Your email address will not be published.