بلوچستان کے لوگ بیچارے ہیلتھ کارڈ سے بھی محروم ہیں

0 146

کوئٹہ (امروز نیوز)
ملک کے تینوں صوبوں میں صحت کارڈ کا منصوبہ جاری ہے بلوچستان میں نواز شریف دور حکومت میں چلنے والے صحت کارڈ پانچ اضلاع میں تھے جہاں کے لوگ ملک کے بڑے اسپتالوں آغا خان لیاقت نیشنل وغیرہ اور کوئٹہ کے نجی اسپتالوں سمیت مختلف اسپتالوں سے مفت علاج کرا رہے تھے منصوبے کو پورے بلوچستان میں فعال ہونا تھا لیکن افسوس بلوچستان حکومت نے اب تک صحت انصاف کارڈ منصوبہ بلوچستان میں فعال نہیں کیا جس میں 316 روپے وفاق اور 1650 روپے کے قریب صوبائی حکومت نے دینے ہیں جسکی بنیاد پر ایک صحت کارڈ پر سات لاکھ روپے تک ایک خاندان مفت بہترین علاج سے مستفید ہو سکتا تھا اس وقت وفاق کے منص وبے کے تحت ملک بھر کی طرح صوبے کے رجسٹرڈ 80 خواجہ سراء اس کارڈ سے فائدہ لے رہے ہیں جس میں صوبائی حکومت کا کردار نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.