سانحہ ڈنک، بلوچستان سراپا احتجاج، پنجگور،واشک اور پسنی میں بھی مظاہرے

0 159

کوئٹہ (امروز نیوز)
بلوچستان بھر میں سانحہ ڈنک کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، بلوچستان کے بڑے بڑے شہروں میں سانحہ ڈنک کے خلاف عوام باہر نکل رہی ہے۔ تربت گودار بلیدہ پسنی واشک خضدار سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سانحہ ڈنک کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج خضدار کے علاوہ پنجگور میں بھی سانحہ ڈنک کے خلاف احتجاج ریکارڈ کیا گیا ہے۔ احتجاج میں سول سوسائٹی کاروباری حضرات اور طلباء تنظیموں سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بھرپورشمولیت کی ہے۔ مظاہرے میں شریک شرکا نے اپیل کی ہے کہ بلوچستان میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ پسنی میں بھی لوگوں نے سانحہ ڈنک کے خلاف احتجاج کیا ہے اور مجرموں کے خلاف کارروائی کی مانگ کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.