برطانوی شہزادہ ہیری کی 2 برس بعد کسی شاہی تقریب میں شرکت

0 244

لندن : برطانوی شہزادہ ہیری نے 2 برس بعد کسی شاہی تقریب میں شرکت کی۔

ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی کو 70 برس مکمل ہونے پر منعقدہ شاہی تقریب میں شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے ہمراہ شریک ہوئے، ہیری نے بڑے بھائی شہزادہ ولیم اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ چرچ میں مذہبی رسومات ادا کی۔

تقریب میں شریک افراد گرمجوشی سے شہزادہ ہیری سے ہاتھ ملاتے رہے، وزیر اعظم بورس جانسن اور دیگر سیاسی قائدین بھی شریک تھے۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری نے دو سال پہلے شاہی ذمہ داریوں سے سبکدوشی کا اعلان کردیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.