آئی ایس پی آر کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیراہتمام عالمی کانفرنس
راولپنڈی : آئی ایس پی آر مسلح افواج کےانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے زیراہتمام عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک کے ماہرین نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سرجن جنرل پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر افتتاحی سیشن کی مہمان خصوصی تھیں، کانفرنس میں مختلف ممالک کے سول وملٹری ماہرین امراض قلب نے شرکت کی، آئی ایس پی آر اےایف آئی سی کے پروفیسرعظمت حیات نے کنونیئر کے فرائض سرانجام دئیے۔
پروفیسر عظمت حیات نے کارڈیک الیکٹروفیزیالوجی کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی، اس موقع پر بریگیڈیئر پروفیسر عظمت حیات نے کہا کہ الیکٹرو فیزیولوجی کی کامیابی97 فیصد سے زائد ہے، اے ایف آئی سی میں 2 ہزار سے زائد مریضوں کا کامیابی سےعلاج کیا گیا ہے۔
افتتاحی سیشن سے برطانیہ کے پروفیسر جسوندر سنگھ نے بھی اظہارخیال کیا، پروفیسرجسوندرسنگھ نے الیکٹرو فیزیولوجی، متعلقہ شعبے پر اپنے تجربات بیان کیے، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر نے بھی اپنے تجربات سےمتعلق اظہار خیال کیا، سرجن جنرل نےالیکٹرو فیزیولوجی کی اہمیت اور ڈیمانڈ پر روشنی ڈالی۔