ایف سی بلوچستان(ساؤتھ)کےکمانڈوز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

0 185

خضدار : ایف سی بلوچستان(ساؤتھ)کےکمانڈوز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

تفصیلات کے مطابق آج مؤرخہ 3 جون 2022 کو ایف سی ٹرینگ سینٹر خضدار میں زیرِ تربیت فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ کےکمانڈوز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس کے مہمانِ خصوصی آئ جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) میجر جنرل کمال انور چوہدری تھے، جنھوں نے پاس آؤٹ ہونے والے ایف سی بلوچستان(ساؤتھ) کےکمانڈوز سے خطاب کیا اور ان کی پرفارمنس کو سراہا۔ان کا مزید کہناتھاکہ پاک فوج اور ایف سی کے حوصلے ہمیشہ سے بلندہیں اوریہ وہ فورس ہےجوملک کہ دفاع کےلیےہمہ وقت تیارہے۔
تقریبِ حلف برداری کے دوران پاس آؤٹ ہونے والے کمانڈوز نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ میں شامل ہو کر پاکستان کی خدمت کریں گے۔

جنوبی بلوچستان کو دہشتگردوں سے پاک کرنے، امن و امان اور خوشحالی کے حصول تک ، فرنٹیئر کور بلوچستان ساؤتھ کے مشن کے مطابق مکمل کرنے کے لئےاپنا کردار ادا کریں گے۔۔ تقریب میں ایف سی کے کمانڈوز نے جنگی مشقوں کا مظاہرہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر تقریب کے مہمان خصوصی نے

شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والےسولجرز میں انعامات تقسیم کیے۔یادرہےکہ یہ ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے کمانڈوزکاپانچواں دستہ ہے اور کمانڈوز سخت محنت اور کٹھن تربیت کہ بعد فورس کاحصہ بنتےہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.