اشتعال انگیز تقاریر کیس، کیپٹن (ر) صفدر اور ایم پی اے عمران خالد پر فرد جرم عائد

0 177

گوجرانوالہ : عدالت نے حساس اداروں اور انکے افسران کے خلاف اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز تقاریر کے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد پر فرد جرم عائد کر دی، دونوں رہنمائوں نے صحت جرم تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خرم دستگیر، کیپٹن صفدر اور لیگی ایم پی اے سمیت دیگر پر حساس اداروں اور انکے افسران کے خلاف اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز اور کار سرکار میں مداخلت کے مقدمات پر کیس کی سماعت ہوئی، کیپٹن (ر) صفدر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اعظم خان کی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد پر فرد جرم عائد کردی اور شہادت، استغاثہ کے گواہان کو 20 جون کو طلب کر لیا جبکہ کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں ملزمان کو 29 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر اور وفاقی وزیر خرم دستگیر کو آئندہ خاصری سے استثناء دے دی، جب کہ حکم دیا کہ سابق ڈپٹی مئیر اور لیگی ایم پی اے عمران خالد ہر پیشی پر پیش ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.