پی ٹی آئی رہنماؤں نے چارٹر آف ڈیمانڈ غیر متعلقہ شخص کو جمع کرائی، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چارٹر آف ڈیمانڈ وصول کرنے سے انکار کردیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے چارٹر آف ڈیمانڈ جمع کرایا اور نہ ہی ادارے کے کسی متعلقہ شخص نے یہ وصول کیا۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے ڈپٹی ڈائریکٹر آصف اقبال نامی شخص کو سکندر سلطان کے خلاف جو چارٹر آف ڈیمانڈ جمع کرایا وہ ادارے کا ملازم نہیں اور نہ ہی اس نام کا کوئی شخص ای سی پی میں ملازمت کرتا ہے۔
ترجمان نے چارٹر آف ڈیمانڈ وصول کرنے والے شخص کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن اُس شخص کے بارے میں جانتا ہے اور نہ ہی کوئی معلومات ہے۔