حکومت کا دہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کوالیکشن لڑنےکی اجازت دینے کا فیصلہ
(امروز نیوز)
ذرائع کے مطابق بعض وزراء نے بھی دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی— فوٹو: فائل
وفاقی حکومت نے دہری شہریت کےحامل پاکستانیوں کوالیکشن لڑنےکی اجازت دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے دہری شہریت کےحامل پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے سے متعلق بل منظور کرلیا۔
‘وفاقی کابینہ میں دہری شہریت والے ارکان کی موجودگی سیکیورٹی رسک ہے’
ذرائع کے مطابق آرٹیکل 63 ون سی تبدیل کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دی گئی ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیمی بل وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی قانونی کیسز نے دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی تھی تاہم وفاقی کابینہ نےکابینہ کمیٹی برائے قانونی کیسز کا فیصلہ رد کرتے ہوئے ترمیمی بل کی منظوری دی۔
وزیراعظم کے معاونین خصوصی اور مشیران کی شہریت اور اثاثوں کی تفصیلات جاری
ذرائع کے مطابق بعض وزراء نے بھی دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی۔